ورلڈ کلاسک اوپن پاورلفٹنگ چیمپئن شپ8 جون سے شروع ہوگی

     ورلڈ کلاسک اوپن پاورلفٹنگ چیمپئن شپ8 جون سے شروع ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (یواین پی) ورلڈ کلاسک اوپن پاورلفٹنگ چیمپئن شپ روواں برس 8 جون سے جرمنی میں شروع ہوگی۔ پاکستان پاورلفٹنگ فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ارشد خان ترک نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں دنیا بھر سے پاورلفٹنرز حصہ لیں گے یہ چیمپئن شپ 15 جون تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ لگایا جائے گا جس میں کھلاڑی بھرپور تربیت حاصل کریں گے اور کھلاڑیوں کی کیمپ میں بہترین تربیت کیجائے گی تاکہ وہ عمدہ کھیل سے کامیابی حاصل کریں اور پاکستان کا نام روشن کریں کھلاڑی بھرپور محنت سے ایونٹ میں شرکت کریں گے۔