رانجی ٹرافی، کوئی وکٹ گنوائے بغیر 376 رنز کا نیا ریکارڈ بن گیا

رانجی ٹرافی، کوئی وکٹ گنوائے بغیر 376 رنز کا نیا ریکارڈ بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  ممبئی  (آئی این پی)بھارت میں جاری ڈومیسٹک ٹورنامنٹ رانجی ٹرافی میں فرسٹ کلاس کرکٹ کا نیا عالمی ریکارڈ بن گیا ۔ رانجی ٹرافی میں سروسز کی ٹیم نے چوتھی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے سب سے بڑے ٹوٹل کا ریکارڈ بنا دیا ۔ سروسز نے اڑیسہ کے خلاف آخری دن چوتھی اننگز میں 85.4 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 376 رنز بناکر ہدف حاصل کرلیا۔وششت  246 گیندوں پر 154، 15 چوک'، ایک چھکا اور روہیلا 209   گیندوں پر270، 30 چوکے لگا کر پر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس سے قبل چوتھی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے سب سے بڑے ٹوٹل کا ریکارڈ پاکستان میں ہونے والے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی میں بنایا گیا تھا۔ سرگودھا نے 1999 کی قائد اعظم ٹرافی میں لاہور کے خلاف بغیر کسی نقصان کے 332 رنز بنائے تھے۔