پہلا ون ڈے، بھارت اور انگلینڈ 6 فروری کو آمنے سامنے 

        پہلا ون ڈے، بھارت اور انگلینڈ 6 فروری کو آمنے سامنے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ناگپور (یواین پی) بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 6 فروری کوودربھ کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم، ناگپور میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل بھارت کی ٹیم نے پانچ ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں مہمان انگلینڈ کی ٹیم کو 1-4 سے شکست دی تھی۔پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز مکمل ہوچکی ہے جو میزبان بھارتی ٹیم نے 1-4 سے جیت لی ہے۔ ون ڈے سیریز کے ابتدائی دو ون ڈے میچز میں بھارتی کرکٹ ٹیم کو مایہ ناز بلے باز روہت شرما لیڈ کریں گے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم جوز بٹلر کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔

 دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 9 فروری کو کٹک میں جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 12 فروری کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔ تینوں ایک روزہ میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔