کابل، اقوام متحدہ کے دفتر میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، سیکیورٹی گارڈز خمی 

               کابل، اقوام متحدہ کے دفتر میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، سیکیورٹی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        کابل(آئی این پی)کابل میں اقوام متحدہ کے دفتر میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے افغانستان میں اسسٹنس مشن ترجمان کا کہنا ہے کہ یو این کمپاؤنڈ میں طالبان سیکیورٹی فورسز کے اہلکار کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق مرنے والا شخص بھی طالبان فورسز کا اہلکار ہے جبکہ زخمی شخص اقوام متحدہ کا سیکیورٹی گارڈ ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے فائرنگ نہیں کی گئی۔رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ اور طالبان حکام کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

فائرنگ

مزید :

صفحہ اول -