حکومت 26نومبر احتجاج کی آزادانہ و غیر جانبدار انہ تحقیقات کرائے: ایچ آر سی پی 

      حکومت 26نومبر احتجاج کی آزادانہ و غیر جانبدار انہ تحقیقات کرائے: ایچ آر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی پی) نے حکومت سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نومبر 2024 کے احتجاج کے دوران مبینہ ہلاکتوں کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ایچ آر سی پی کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں کہا گیا ہے 26 نومبر کو ہونیوالی احتجاج کی صورتحال نے کئی اہم سوالات کو جنم دیا، حکومت نے کوئی ہلاکت نہ ہونے، پی ٹی آئی نے متعدد ہلاکتوں کے دعوے کیے لیکن دونوں کے دعوؤں کے برعکس مبینہ ہلاک ہونیوالے 7 افراد کے اہلخانہ سے ملاقات ہوئی۔ایچ آر سی پی نے بتایا احتجاج کے دوران رینجرز اہلکار بھی جاں بحق ہوئے، احتجاج میں کچھ مظاہرین کے پاس لاٹھیاں، غلیل، آنسو گیس کے شیل، ایک یا دو کے پاس ہتھیار ہونے کی اطلاعات ہیں اورانتظامیہ نے احتجاج روکنے کیلئے طاقت کا ضرورت سے زیادہ استعمال کیا۔ایچ آر سی پی نے احتجاج کی کوریج کیلئے مین اسٹریم میڈیا کے بلیک آؤٹ پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا میڈیا کو بغیر کسی رکاوٹ کے زمینی صورتحال اور حقائق کی رپورٹنگ کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔ایچ آر سی پی نے کہا مین اسٹر یم میڈیا کا بلیک آؤٹ ریاستی جبر اور سنسر شپ کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق نے مطالبہ کیا حکومت 26 نومبر کے احتجاج میں ہونیوالے جانی نقصان کی فوری آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا اعلان کرے۔

ایچ آر سی پی

مزید :

صفحہ اول -