ججز تبادلے اسلام آباد ہائیکورٹ کے وفاقی کردار کی بحالی: پنجاب بار کونسل
لاہور (نامہ نگار خصوصی) پنجاب بار کونسل نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججوں کے تبادلے کے حوالے سے آئین میں فراہم کردہ اختیارات اور طریقہ کار کی مکمل تائید کردی۔ وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل نے عرفان تارڑ نے کہا ہے کہ یہ عمل اسلام آباد ہائیکورٹ کے وفاقی کردار کی بحالی کی جانب اہم قدم ہے چھوٹے صوبوں سمیت تمام خطوں کی آواز کو وفاقی دارالحکومت کی عدلیہ میں نمائندگی اس وقت کا ماڈل ہے جب اسلام آباد ہائیکورٹ کا قیام کیا گیا وفاقی کردار کمزور ہونے سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں صوبوں کی نمائندگی کا فقدان پیدا ہوا پاکستان کے عدالتی نظام کی سالمیت اور جامعیت رکھنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے وفاقی کردار کی بحالی ضروری ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبدیل کیے جانیوالے تمام جج قابل احترام ہیں لاہور ہائی کورٹ سے جسٹس محمد سرفراز ڈوگر سندھ ہائی کورٹ سے جسٹس خادم حسین سومرو بلوچستان ہائی کورٹ سے جسٹس محمد اصف شامل ہیں۔ تمام ججز کی شمولیت سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقدمات کے بروقت اور انصاف پر مبنی فیصلوں میں قابل ذکر بہتری آئیگی اس اقدام کیخلاف کوئی بھی منفی تبصرہ یا مزاحمت وفاقیت کے اصولوں کو مجروح کریگی۔وکلاء برادری سے توقعات رکھتے ہیں کہ وہ علاقائی تعصبات سے بالاتر ہو کر اس فیصلے کا خیر مقدم کرینگے اور منفی پراپیگنڈا کا حصہ نہیں بنیں گے۔
پنجاب بار کونسل
لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ بارکے عہدیداروں نے اسلام آبادہائیکورٹ میں دیگر صوبوں سے ججز کے تبادلے کو مسترد کر تے ہوئے زور دیا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو اسٹینڈ لینے کی ضرورت ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں دیگر صوبوں سے ججز کو ٹرانسفر کرنے پر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اسد منظور بٹ سمیت وکلا ء رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی اور کہا کہ اگر باقی ججز نے سٹینڈ نہ لیا تو ان کی وقعت ختم ہو جائے، وکلا رہنماؤں نے کہا کہ خوف زدہ ہو کر 1 نہیں بلکے 3 ججز کی ایک ساتھ ٹرانسفر کی، وکلا ء رہنماؤں نے افسوس کا اظہار کیا کہ من مرضی کے ججز شامل کئے ہیں اعلیٰ عدلیہ کو اس پر موقف لینا ہوگا وکلاء رہنماؤں نے افسوس ظاہر کیا کہ سپریم کورٹ کو انہوں نے مچھلی منڈی بنانا ہے پریس کانفرنس سابق صدرِ لاہور ہائیکورٹ بار اشتیاق اے خان، شفقت محمود چوہان،رانا ضیاء عبدالرحمان اور سابق نائب صدر ہائیکورٹ بار ربعیہ باجوہ کے علاوہ صدارتی امیدوار لاہور ہائیکورٹ بار آصف نسوانہ بھی موجود تھے۔
لاہور ہائیکورٹ بار