شہبازشریف، حمزہ کیخلاف رمضان شوگرملز کیس کا فیصلہ محفوظ
لاہور (نامہ نگار خصوصی) اینٹی کرپشن کورٹ نے وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر ملز کے مقدمے پر کارروائی مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا عدالت فیصلہ 6 فروری کو سنائے گی اینٹی کرپشن کورٹ کے سردار اقبال ڈوگر نے مقدمے پر سماعت کی اور وکلا ء کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا سماعت کے دوران پہلے سرکاری وکیل میاں وسیم اور وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ کے وکیل امجد پرویز نے امجد پرویز نے دلائل دیئے، امجد پرویز نے حتمی دلائل میں نشاندہی کی گئی کہ نالہ کی تعمیر کی ہدایت اْس وقت کے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نہیں دی تھی بلکہ اس کی تعمیر کی منطوری پنجاب کابینہ نے دی تھی اور یہ نالہ علاقے کی ترقیاتی سکیم کا حصہ تھیں. وکیل صفائی کے مطابق کسی سرکاری افسر نے یہ بیان نہیں دیا کہ نالہ کی تعمیر کیلئے اْن پر دباو تھا. امجد پرویز ایڈووکیٹ نے یہ نشان دہی کی کہ یہ مقدمہ سیاسی بنیادوں پر قائم کیا گیا اور یہ بریت کا معاملہ ہے اس لئے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو مقدمے سے بری کیا جائے،اس سے پہلے سرکاری وکیل نے دلائل میں آگاہ کیا کہ مقدمے کے مدعی منحرف ہوگئے اور جن رکن پنجاب اسمبلی رحمت علی کی درخواست پر نالے کی تعمیر کی گئی وہ انتقال کرچکے ہیں. سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ مقدمے کا ریکارڈ کا جائزہ لیکر فیصلہ کر دیا جائے.
فیصلہ محفوظ