عورت مارچ کیلئے درخواست پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو فیصلہ کرنیکی ہدایت 

     عورت مارچ کیلئے درخواست پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو فیصلہ کرنیکی ہدایت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے خواتین کی 12 فروری کو عورت مارچ کی اجازت کیلئے دائر درخواست پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو درخواستگزاروں خواتین کا موقف سن کر آج ہی فیصلہ کرنیکی ہدایت کر دی لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوارِ حسین نے خواتین لینہ غنی، نیلم حسین، فاطمہ جان اور شیرین عمیر کی درخواست پر سماعت کی جس میں عورت کی درخواست پر کوئی فیصلہ نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا،عدالت کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

 کو عورت مارچ پر فیصلے کی رپورٹ 6 فروری کو پیش کرنے کا حکم دیا سماعت کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سمیت دیگر افسر اسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد عثمان خان کے ہمراہ پیش ہوئے اور پنجاب حکومت کے وکیل نے بتایا کہ تین  عالمی سطح کے ایونٹ لاہور میں انہی تاریخوں میں ہورہے ہیں جسٹس انوار حسین نے باور کرایا کہ اہم ایونٹ ہونے کا یہ مقصد نہیں کہ باقی چیزیں روک دی جائیں. دنیا بھر میں تمام چیزیں ایک ساتھ ہی چلتی ہیں عدالت نے ریمارکس دیئے حکومتیں اسلئے ہوتی ہیں کہ ہر چیز کو ساتھ لیکر چلیں، سرکاری وکیل نے بتایا کہ ان کے ایونیٹ کو ان بین القوامی ایونٹس کے ساتھ دیکھا جارہا ہے، جس کے بعد فیصلہ کیا جائیگا،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ انکی درخواست کو  رکھ کر سو جاتے ہیں، اس مرتبہ درخواست گزار وقت پر عدالت آیا ہے، درخواست پر مزید سماعت 6 فروری کو ہو گی۔ 

فیصلہ ہدایت

مزید :

صفحہ آخر -