شبلی فراز کی 3مقدمات میں بریت کی درخواست پر حکومت سے جواب طلب
لاہور (نامہ نگار خصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے تین مقدمات میں بریت کیلئے تحریک انصاف کے رہنماء شبلی فراز کی درخواست پر پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا، وکیل آصف شہزاد ساہی نے موقف اپنایا کہ شبلی فراز کیخلاف جھوٹا مقدمات درج کئے گئے درج مقدمات میں شواہد موجود نہیں ہیں،مقدمات کے گواہان کو عدالت نے جھوٹا قرار دیا ہے،گواہان کو راولپنڈی چکری کے مقدمہ میں جھوٹا قرار دیا گیا ہے،استدعا ہے کہ عدالت درخواست گزار کو مقدمات میں بری کرنے کا حکم دے۔
جواب طلب