سی پی اے کانفرنس پاکستان کے پارلیمانی تشخیص کو عالمی پر اجاگر کرے گی: ملک احمد خان
لاہور(این این آئی) اسپیکر ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی میں پہلی ایشیا ء اور جنوب مشرقی ایشیا ء کی ریجنل سی پی اے کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلہ میں پنجاب اسمبلی کا تفصیلی دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا۔اسپیکر کو بتایاگیا کہ سی پی اے کانفرنس کے لیے فول پروف سکیورٹی سمیت تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی۔ اسپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ سی پی اے کانفرنس عالمی پارلیمانی تعاون کو فروغ دینے کا سنہری موقع ہے،سی پی اے کانفرنس پاکستان کے پارلیمانی تشخص کو عالمی سطح پر اجاگر کرے گی،یہ کانفرنس پنجاب کی پارلیمانی روایات اور اقدار کو نمایاں کرنے کا بہترین موقع ہے۔ ملک محمد احمد خان نے کہا کہ غیر ملکی مندوبین کو بہترین سفارتی ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،پنجاب اسمبلی تاریخ میں پہلی بار عالمی سطح کی پارلیمانی کانفرنس کی میزبانی کرنے جا رہی ہے ہر لمحہ تاریخی بنے گا۔ اسپیکر ملک محمد احمد خان نے ہدایت کی کہ کانفرنس کے ہر پہلو پر گہری نظر رکھی جائے اور بہترین انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ یہ کانفرنس نہ صرف پنجاب بلکہ پورے پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔
سی پی اے