خیبر پختونخوا اسمبلی، کشمیر پر بھارتی قبضے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
پشاور(آئی این پی)خیبر پختونخوا اسمبلی میں کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی۔خیبر پختونخوا کی اسمبلی میں کشمیر پر ہندوستانی قبضہ کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی، قرارداد پی ٹی آئی کے اکرام اللہ نے پیش کی۔متن کے مطابق 5 فروری کشمیری عوام سے یکجہتی کے لئے مخصوص ہے، کشمیری عوام کے حقوق اور آزادی کو بار بار فوج قبضہ سے سلب کیا گیا، لاکھوں مرد خواتین اور بچے تشدد کے شکار ہیں۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ مسئلہ کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق حل کیا جائے۔بعدازاں خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج(منگل) دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
مذمتی قرارداد