کسووال،باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ،دولہا،دلہن جاں بحق،7زخمی

    کسووال،باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ،دولہا،دلہن جاں بحق،7زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کسووال،چیچہ وطنی (نمائندہ خصوصی،نامہ نگار، نمائندہ پاکستان) نیشنل ہائی وے پر 37 بارہ ایل کے قریب بارات کی گاڑی تیز رفتار ہونے کی وجہ سے بے قابو ہوکردرخت سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں دولہایوسف موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دلہن سونیا ہسپتال پہنچ کر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی۔ حادثہ  میں 2 خواتین سمیت 7 افراد بھی زخمی ہوئے۔ ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔ باراتیوں کی گاڑی سندھ سے واپس آرہی تھی جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق پتوکی سے تھا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعدنعشیں ورثاء کے حوالے کر دیں۔ 

حادثہ

مزید :

صفحہ آخر -