حسین آگاہی، گھنٹہ گھر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن

  حسین آگاہی، گھنٹہ گھر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (نیوز رپورٹر) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن ستھرا پنجاب کے تحت ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ روز بھی تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن (بقیہ نمبر28صفحہ7پر)

کیا گیا اس موقع پر بھاری مشینری کے ذریعے حسین آگاہی،گھنٹہ گھر اور ملحقہ علاقوں میں ناجائز تعمیرات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے پختہ تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبدلسمیع شیخ کی سربراہی میں ٹیم نے آپریشن کرتے ہوئے حسین آگاہی سے صرافہ بازار تک پختہ تعمیرات مسمار کی گئیں اور سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبدلسمیع شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ایک ایک انچ تجاوزات کے خلاف کریک ڈان جاری رکھا جائے گا۔