ملتان، جھگڑا،58سالہ شخص کی پنکھے سے جھول کر خودکشی، تفتیش شروع

  ملتان، جھگڑا،58سالہ شخص کی پنکھے سے جھول کر خودکشی، تفتیش شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان(وقائع نگار)شہر میں مبینہ خودکشی کے واقعات میں 58سالہ جاں (بقیہ نمبر23صفحہ7پر)

 بحق،خاتون کو بچالیا گیا پولیس نے اطلاعات پر کارروائی شروع کردی۔گلگشت پولیس کو گلی پیرا صاحب والی نزد امیراں آباد سے رضوان نے اطلاع دی کہ میرے بہنوئی نعیم خان نے پنکھے سے لٹک کر زندگی کا خاتمہ کرنے کیلئے خودکشی کرلی جس کی نعش پولیس نے قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے نشتر ہسپتال کے سرد خانے منتقل کردی جبکہ مظفر آباد پولیس کو نادرہ آبادسے محمد عمر نے بتایا کہ نامعلوم خاتون شیر شاہ پھاٹک پر ٹرین کے آگے آکر مبینہ خودکشی کرنا چاہتی تھی جس کو دیگر مکینوں کے ہمراہ بمشکل روکا جس کی شناخت شازیہ بی بی کے نام سے ہوئی خودکشی کی وجہ دریافت کرنے پر مذکورہ خاتون نے بتلایا کہ میرے والدین فوت ہوچکے ہیں بھائی تشدد کرتے ہیں دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرنا چاہتی ہوں واقعات کی اطلاعات پر پولیس نے کارروائی کا سلسلہ شروع کردیا