کینسر خطرناک مرض،سالانہ80لاکھ سے زائد ہلاکتیں، بچاﺅ کا عالمی دن آج

  کینسر خطرناک مرض،سالانہ80لاکھ سے زائد ہلاکتیں، بچاﺅ کا عالمی دن آج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان سمیت دنیابھرمیں کینسر(سرطان)(بقیہ نمبر16صفحہ7پر )

کاعالمی دن آج منایا جائے گا،دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی عالمی یوم سرطان کا مقصد کینسر جیسے موزی مرض سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے،عالمی ادارہ صحت کے مطابق کینسر دنیا میں سب سے تیزی سے پھیلنے والا مرض بن چکا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 2032 تک دنیا بھر میں کینسر کے مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 40 لاکھ سے بڑھ کر 2 کروڑ 50 لاکھ تک ہوسکتی ہے،دنیا بھر میں ہرسال اندازہ 80 لاکھ سے زائد افراد مختلف اقسام کے کینسر کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں یہ تعداد آئی ٹی بی اور ملیریا کی وجہ سے ہونے والی مشترکہ اموات سے بھی زیادہ ہے،پاکستان میں تقریبا ہر سال تین لاکھ افراد کینسر میں مبتلا ہو جاتے ہیں