ڈی سی کوٹ ادو کے ڈرائیور پر قاتلانہ حملہ،ملزمان کیخلاف مقدمہ درج
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخاری (بقیہ نمبر13صفحہ7پر)
کے ڈرائیو پر قاتلانہ حملہ کیا گیا،ملزم نے ڈرائیور کو خنجر کے وار سے زخمی کر دیا،زخمی کوہسپتال منتقل کردیا،پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا ملزمان کے خلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا،شہباز نامی ڈرائیور پر دو ملزمان نے حملہ کیا خنجر کے وار سے دونوں ہاتھوں کی نسیں بھی کٹ گئی،دوسری طرف ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو نے ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے پولیس کی ہدایت کر دیں،ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ ادو کو بہترین علاج کے احکامات جاری کردیے،اس حوالے سے ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس نے چھاپے شروع کردیے ہیں جبکہ ڈرائیور کا بیان ریکارڈ کر لیا ہے۔