یزمان،ویسٹ مینجمنٹ سروسز آؤٹ سورسنگ کاا فتتاح

  یزمان،ویسٹ مینجمنٹ سروسز آؤٹ سورسنگ کاا فتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور،منظور آباد مڑل (ڈسٹرکٹ بیورو، نمائندہ پاکستان)ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت تحصیل یزمان کی   ویسٹ مینجمنٹ سروسز کی آوٹ سورسنگ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔سابق (بقیہ نمبر2صفحہ7پر)

سینیٹرچوہدری سعود مجید، ممبر  پنجاب اسمبلی چوہدری خالد محمود ججہ اور رہنما مسلم لیگ(ن)چوہدری سعد مسعود نے آوٹ سورسنگ سسٹم کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں سی ای او بہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، بی ڈبلیو ایم سی کے افسران،آوٹ سورسنگ کنٹریکٹرز تحصیل یزمان الرحمت انجینئرنگزکے نمائندگان،سول سوسائٹی اورانجمن تاجران کے نمائندگان سمیت ممبران پریس کلب یزمان اور سینیٹری سٹاف موجود تھا۔سابق سینیٹرچوہدری سعود مجید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی کا معیاری سسٹم تحصیل یزمان کے رہائشیوں کا دیرینہ مطالبہ تھا۔یزمان کے شہری وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے مشکور ہیں جنہوں نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز کی آوٹ سورسنگ کرکے صاف ستھرے پنجاب کے خواب کو عملی جامہ پہنایا ہے۔انہوں نے توقع کا اظہار کیاکہ کنٹریکٹرز یزمان کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں سر انجام دیں گے۔ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری خالد محمود ججہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کا ستھرا پنجاب وژن تبدیلی کا وژن ہے۔صفائی کی سروسز کی آوٹ سورسنگ سے روایتی طریقہ صفائی کی نفی ہوگی اور ایک منظم حکمت عملی اور نئی مشینری کی بدولت یزمان کا معیار صفائی نئے خطوط پر استوار ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے ساتھ ساتھ عوامی نمائندگان بھی کنٹریکٹرز کے کام کی سخت مانیڑنگ رکھیں گے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی میں کوئی کمی نہ رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یزمان کے شہری نئے صفائی سسٹم کو کامیاب بنائیں اور صفائی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔رہنما مسلم لیگ (ن) چوہدری سعد مسعود نے کہا کہ یزمان کی عوام وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف  نے یزمان کی صفائی ستھرائی کے لیے خطیر رقم سے صفائی ستھرائی کا فقید المثال منصوبہ شروع کیا ہے جس پر یزمان کے عوام ان کے مشکور ہیں۔قبل ازیں سی ای اوبہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شرکائے تقریب کو ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔بعد ازاں سابق سینیٹر چوہدری سعود مجید، ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری خالد محمود ججہ، رہنما مسلم لیگ (ن) چوہدری سعد مسعود نے و دیگر شرکا نے نئی مشینری کا معائنہ کیا۔