فوڈ اتھارٹی ٹیموں کا آپریشن، ملاوٹ مافیا کو بھاری جرمانے
ملتان (نیوز رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلگشت کالونی، پیر(بقیہ نمبر4صفحہ7پر)
خورشید کالونی، صدیق آباد ملتان میں 4 ریسٹورنٹس کو کھانوں کی تیاری میں کھلے اور ملاوٹی مصالحہ جات کا استعمال کرنے، کچن ایریا میں صفائی کے ناقص انتظامات ہونے، ورکرز کے میڈیکلز سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی اور فریزر میں باسی خوراک کی سٹوریج پر مجموعی طور پر 70 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ اسی طرح نزد حسن سوالی چوک ملتان میں تیار خوراک پر کوئی لیبلنگ نہ کرنے، پروڈکشن ایریا میں حشرات کی بھرمار ہونے پر پاپڑ فیکٹری کو 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ اس کے علاہ فلٹر کی تبدیلی کا کوئی ریکارڈ موجود نہ ہونے، ناقابل سراغ ملاوٹی اجزا کی موجودگی ہونے، فریزر میں مردہ حشرات پائے جانے پر 38 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ کارروائیاں 88 موڑ بائی پاس اور لاہور روڈ خانیوال میں کی گئیں۔ مزید میاں چنوں میں گرائنڈنگ یونٹ کو پروسیسنگ ایریا میں صفائی کے ناقص انتظامات ہونے، خوراک کو زمین پر سٹور کرنے پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا