عوام کی خدمت مشن،علاقائی تعمیر وترقی جاری رکھیں گے، ممتاز چانگ
صادق آباد(تحصیل رپورٹر)رکن صوبائی اسمبلی پنجاب سردار ممتاز(بقیہ نمبر10صفحہ7پر)
علی خان چانگ احمدپورلمہ پہنچ گئے بزنس مین و سیاسی شخصیت مدثرحسن کھوکھر سے ملاقات اور مختلف موضوع پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے اپنے حلقہ کے عوام کے درینہ مسائل کے حل کیلئے حصولی جدو جہد کرینگے پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک و قوم اور جمہوریت کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں ہم بھی کسی قربانی سے گریز نہیں کرینگے اس دوران رکن صوبائی اسمبلی پنجاب سردار ممتازعلی خان چانگ نے انڈس کمرشل سنٹر کا وزٹ کرتے ہوئے احمدپورلمہ کی تاریخ میں پہلی بار انڈس کمرشل سنٹر کی خوبصورتی اور ماڈل نقشے کو سراہا اس دوران حاجی عرض محمد مزاری،جام نادر انڈھڑ،حاجی نوراحمدکوش،حاجی ایوب مزاری،مولا بخش کوش،دین محمدمزاری،سعیدعباسی،ملک امام بخش،زبیراحمدلنگاہ،وڈیرہ علی جان،ملک غلام رسول سڈوانی،فیضو کوکڑباز،محمدعثمان،نویداحمدشیخ،شرجیل خان،عابدحسین بٹ و دیگر احباب موجود تھے۔