میپکو،محکمانہ کیسوں کا فیصلہ، دو اہلکاروں کو سزائیں دینے کا حکم

    میپکو،محکمانہ کیسوں کا فیصلہ، دو اہلکاروں کو سزائیں دینے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (نیوز رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)انتظامیہ نے(بقیہ نمبر11صفحہ7پر)

 محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے2اہلکاروں کے خلاف الزامات ثابت ہونے پر سزائیں دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ چیف انجینئر (ٹی اینڈ جی) میپکو اکرم سیال نے پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز 1978 کے تحت کاروائی کرتے ہوئے ایس ایس اینڈ ٹی مظفرگڑھ ڈویژن کے لائن سپریٹنڈنٹ گریڈ IIکاشف عمران اور لائن مین گریڈIحافظ محمد امین کے خلاف الزامات ثابت ہونے پر موجودہ سکیل میں 2،2سال کے لئے دودرجہ تنزلی کردی ہے۔ دونوں اہلکاروں کوجنرل منیجر آپریشن میپکو کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں سزا سنائی گئی ہے۔