منصب کی لاج رکھنا سب سے بڑا امتحان، جسٹس مزمل اختر

  منصب کی لاج رکھنا سب سے بڑا امتحان، جسٹس مزمل اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کبیروالا(نامہ نگار)عہدے اورمنصب ملنا یقینا بہت بڑا اعزاز ہوتاہے،لیکن ان عہدوں اور منصب کی لاج رکھنا اوران کے تقاضوں پر پورا اترناہی اصل امتحان او(بقیہ نمبر12صفحہ7پر)

ر کڑی آزمائش ہے،بنچ اور بار کے درمیان بہترین تعلقات سائلان کو فراہمی انصاف اور حق دلانے میں کلیدی اہمیت رکھتے ہیں،توقع ہے کہ ججزاور وکلاء اپنے منصب کے تقاضوں اور پیشہ وارانہ فرائض کی دیانتداری اور خلوص کے ساتھ انجام دہی کو ہر ممکن یقینی بنائیں گے،سینئر ز‘ اگر اپنے جونئیرز کی اصلاح اور تربیت کیلئے سکھانے کے عمل کے دوران خود بھی سیکھنے کی کوشش کریں تو انہیں اپنے جونیئرز سے بہت کچھ سیکھنے کو مل سکتا ہے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن خانیوال بار ایسوسی ایشن کبیروالا کو درپیش مسائل کے حل کیلئے رپورٹ مرتب کریں،جس کی روشنی میں اپنے اختیارات اور دستیاب وسائل جو کچھ بھی ہوسکا،کریں گے،ان خیالات کا اظہار مزمل اختر شبیر جسٹس لاہورہائیکورٹ ملتان بنچ نے بار ایسوسی ایشن کبیروالا کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن خانیوال انجم رضا سید نے اپنے خطاب میں کہا کہ مزمل اختر شبیر ایک بہتر منصف ہونے کی تمام صلاحیتوں سے مالا مال ہے،ان میں ماضی کے ”منصب قاضی“ پر فائز ہونیوالے قاضیوں کی تمام خوبیاں بدرجہ اتم پائی جاتی ہیں،وہ دوران سماعت جاگتے ہیں اور فیصلہ سناتے ہوئے اپنے منصب کے تقاضوں سے ہم آہنگ ”بیدار“ ہونے کا بھی بھرپور ثبوت دیتے ہیں۔بار ایسوسی ایشن کبیروالا کے صدر مہرقدیر احمد مرالی نے سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے تحصیل کچہری کبیروالا میں وکلاء خصوصاً نئے وکلاء کیلئے چیمبرز،خواتین وکلاء کیلئے بار روم،پارکنگ کیلئے جگہ کی اور لائبریری کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے فنڈز کی فراہمی کے مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ! کبیروالا کے نومنتخب عہدیداران اور ممبران بنچ اور بار کے درمیان فراہمی انصاف کو یقینی بنانے کیلئے پہلے سے موجود ”خوشگوار“ تعلقات اور ”معاونت“کے رشتے کو مزید مستحکم اور بہتربنانے ہر ممکن کردارادا کریں گے۔تقریب کی نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری امان اللہ خان پہوڑ،مہر محمد عرفان خان سیال نے بنھاتے ہوئے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔حافظ حارث محمود نے تلاوت قرآن پاک اور مہر اسد علی ہراج نے بارگاہ خیرالانام ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کرنے کی سعاد ت حاصل،سابق ممبر پنجاب بار کونسل حاجی عبدالعزیزخان پنیاں،سابق صدور رانا عمردرازخاں،مہر اورنگزیب گھبیسر،حاجی سعید احمد خان بھٹہ،مہر محمد ثقلین طورو،ملک اقبال ظفر سمیجہ اور دیگرنے معزز مہمانوں کو بار ایسوسی ایشن کبیروالا کی جانب سے اعزاز ی شیلڈز پیش کیں۔تقریب میں ڈسٹرکٹ بار خانیوال، تحصیل بارزمیاں چنوں،جہانیاں کے صدور وجنرل سیکرٹریزمہر افتخار احمد نکیانہ،فخر حیات بلوچ،عمر ان احمد نول،پیر سید کبیر شیرازی،لیاقت حسین سندھو،سعید بلال گورایہ کے علاوہ چوہدری عمر حیات،مہر صفدر سرسانہ،محمد علی صدیقی،ملک زاہد کبیر کھاکھی،سمیرا انجم،شاہد حسین گھلو،مہر اصغر حیات ہراج سمیت دیگر وکلاء شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی،آخرمیں نومنتخب صدر، جنرل سیکرٹری سمیت دیگر عہدیداران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔