نوشہرہ، ایکسپریس فیڈر سے لاکھوں مالیت کے تار اور دیگر قیمتی سامان چوری 

نوشہرہ، ایکسپریس فیڈر سے لاکھوں مالیت کے تار اور دیگر قیمتی سامان چوری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        نوشہرہ (بیورورپورٹ)علاقہ خویشگی کو بجلی فراہم کرنیوالی ایکسپریس فیڈر سے نامعلوم چوروں نے رات کی تاریکی میں لاکھوں روپے مالیت کا تار اور دیگر قیمتی سامان چوری کردی،تاریں کٹنے سے خویشگی اور دیگر ملحقہ دیہاتوں کو گذشتہ کئی گھنٹوں سے بجلی کی سپلائی معطل،خویشگی اور دیگر ملحقہ دیہاتوں کے عوام کئی گھنٹوں سے بجلی کی ترسیل بند ہونے پر سراپا احتجاج،محکمہ واپڈا کی ترسیل کمپنی پیسکو حکام نے بجلی کی معطل شدہ سپلائی عدم بحالی پر اہلیان علاقہ کا سڑکوں پر نکلنے کی دھمکی تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقہ خویشگی اور ان کے ساتھ دیگر ملحقہ علاقوں کو جس ایکسپریس فیڈر سے بجلی کی ترسیل کی جارہی ہے اسی ایکسپریس فیڈر سے نامعلوم چوروں نے گزشتہ رات کی تاریکی میں لاکھوں روپے مالیت کا تار اور دیگر سامان چوری کردیا ہے جس سے خویشگی اور دیگر ملحقہ علاقوں کو بجلی کی سپلائی بند ہو گئی ہے اور عوام کی کاروباری و گھریلو زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے کیونکہ مساجد اور گھروں میں پانی ناپید ہو چکا ہے عوام نے محکمہ واپڈا کی ترسیل کمپنی پیسکو حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلد از جلد ایکسپریس فیڈر پر بجلی سپلائی بحال کریں بصورت دیگر ہم راست اقدام پر مجبور ہوجائیں گے