بارہ بانڈہ کے قریب نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار نوجوان سے اسلحہ کی نوک پرقیمتی موبائل چھین کر فرار

بارہ بانڈہ کے قریب نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار نوجوان سے اسلحہ کی نوک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ (بیورورپورٹ) نوشہرہ میں مختلف وارداتوں کے دوران پولیس اہلکار اپنی موٹر سائیکل سے محروم جبکہ نوجوان سے پولیس چوکی بارہ بانڈہ کے قریب نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار راہزنوں نے اسلحہ کی نوک پر قیمتی موبائل چھین کر فرار،واقعات کے مطابق نوشہرہ کے علاقہ رسالپور امام بارگاہ میں ڈیوٹی پر تعینات ہیڈ کانسٹیبل جمعیت خان رسالپور بازار میں ایزی لوڈ کروا رہا تھا اور اپنی موٹر سائیکل دکان کے باہر کھڑی کردی جب دکان سے باہر نکلا تو ان کی موٹر کوئی نامعلوم موٹر سائیکل چور لیکر فرار ہوگئے تھے جبکہ دوسرا واقعہ نوشہرہ مردان روڈ پر واقع پولیس چوکی بارہ بانڈہ کے قریب پیش آیا ایک نوجوان امام الحق ولد واجد الحق روڈ کنارے پانی پی رہا تھا کہ اس دوران دو مسلحہ موٹر سائیکل سوار راہزنوں نے ان سے اسلحہ کی نوک پر قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے دونوں واقعات تھانہ رسالپور کے حدود میں رونما ہوئے پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی