جدید دنیا سود سے پاک تجارت، کاروبار کی طرف پلٹ چکی ہے: محمد فائق شاہ
پشاور(سٹاف رپورٹر)امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے کاروباری طبقات اور ماہرین سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت پاکستان پر زور دیا کہ وہ سود اور قرضوں کی لعنت سے نجات کے لیے عملی اقدامات شروع کرے اور بتدریج اس تباہی سے نکلے، ملکی پیداوار، وسائل اور برآمدات خصوصی توجہ دی جائے، انہوں نے کہا کہ ماہرین معیشت سود سے پاک بینکاری اور تجارت کے لئے مل بیٹھ کر منصوبہ بندی کرے امن ترقی پارٹی پورا لائحہ عمل دینے کے لیے تیار ہے، اس کے بغیر کاروبار اور تجارت میں وسعت اور برکت پیدا نہیں ھوگی، اللہ تعالیٰ کے احکامات کو چیلنج کیا جاتا ہے جس نے تباہی پیدا کی، جدید دنیا بلاسود معیشت کی طرف تیزی سے بڑھ رہی ہے مگر اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اس پر ماہرین، علماء اور حکومتیں کام نہیں کر رہیں، ملکی پیداوار، وسائل اور ذرائع پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے، زراعت، صنعت اور تجارت کو برابر وقت دیا جائے،صدر اور وزیراعظم خصوصی طور پر ہر ھفتے کاروباری طبقات کو وقت دیں اور عمل درآمد کو یقینی بنائیں، جس طرح باقی معاملات میں بہتری آئی ہے معیشت میں مزید استحکام آئے گا، ایک سوال کے جواب میں محمد فائق شاہ نے کہا کہ وہ کاروباری طبقات کو ایک مشن پر متحد کر سکتی ھے، اور وہ خود تاجروں اور صنعت کاروں کو ایک روڈ میپ دینے کے لیے تیار ہیں، معیشت کی بہتری اور عوامی اختیار و انصاف کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا، محمد فائق شاہ نے خیبرپختونخوا اور پنجاب کے دورے پر مختلف اجلاسوں سے خطاب اور وفود سے ملاقات کی اور کہا کہ امن ترقی پارٹی انتخابات میں عوامی قیادت اور نوجوانوں کو آگے لانا چاہتی ہے اپنے حلقے کی عوام کے حقوق کے لیے میدان میں اتریں مستقبل ان کی جدوجہد کا محتاج ہے، وہ پاکستان کو بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔