ڈیرہ، مسلح ڈاکوؤں نے پی ٹی سی ایل اہلکاروں کو نقدی،موبائل اور دیگر سامان سے محروم کردیا
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) کلاچی کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے پی ٹی سی ایل کی ٹیکنیکل ٹیم جو ایکسچینج کی خرابی کو دور کرنے کیلئے محکمہ پی ٹی سی ایل کی گاڑی میں جار ہی تھی کہ ٹانک روڈ کلاچی کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے لوٹ لیا، پی ٹی سی ایل کے ایس ڈی او سمیت 6اہلکاروں سے نقدی، موبائل اور دیگر سامان لوٹ لیا جبکہ محکمہ پی ٹی سی ایل کی نئی گاڑی بمعہ سامان چھین لی اور موقع سے فرار ہوگئے،واقعہ کی اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔