سوڑی زئی بالا وپایان میں گذشتہ گیارہ ماہ سے بجلی کی ترسیل اور گیس کی سپلائی مکمل طورپر بند

  سوڑی زئی بالا وپایان میں گذشتہ گیارہ ماہ سے بجلی کی ترسیل اور گیس کی سپلائی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                    پشاور(سٹی رپورٹر)تحصیل بڈابیر کے دیہات سوری زئی بالا اور سوری زئی پایان میں گزشتہ گیارہ مہینے سے بجلی کی ترسیل اور گیس کی سپلائی مکمل طورپر بند ہے جس نے عوام کو شدید مشکلات میں مبتلا کر رکھا ہے  بقائدگی سے ہرماہ گیس اور بجلی نہ ہونے کے باوجود بل اس امید پر جمع کراتے ہیں کہ اگلے ماہ گیس اوربجلی کی ترسیل معمول کے مطابق ہوجائے گی مگر پیسکو اورسوئی گیس حکام نے ایکا کرلیا ہے کہ بجلی اورگیس کی سپلائی بحال نہیں ہونے دینگے اہلیان علاقہ  نے اپنے حلقہ ایم این اے اور ایم پی اے  کو متعدد اگاہ بار اگاہ کرنے کے باوجود مسلے پر چشم پوشی اختیار کی گئی ہے  اہلیان علاقہ نے  وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے اس سلسلے میں نوٹس لیکر ایم این اے اور ایم پی اے کیخلاف تادیبی کارروائی کی جائے کیونکہ علاقہ کے عوام پی ٹی آئی سے بدظن ہوچکے ہیں اہلیا علاقہ  نے وفاقی وزیر امیرمقام سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ  گیس و بجلی کا مسلہ  ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے