شانگلہ کا محنت کش سندھ کول کمپنی میں دوران کام جان کی بازی ہار گیا 

شانگلہ کا محنت کش سندھ کول کمپنی میں دوران کام جان کی بازی ہار گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  شانگلہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ یونین کونسل ملک خیل کوٹکے سے تعلق رکھنے والے کان کن/ محنت کش باچا رحمان  جامشورو لاکھڑا فیلڈ سندھ کول کمپنی میں دوران کام جان کی بازی ہارگیا،رواں سال ملک بھر میں شانگلہ سے تعلق رکھنے والے جان بحق مزدوروں کی تعداد 10سے تجاوز کرگئی ہیں ائے روز کوئلے کان میں شانگلہ کے مزدورں کی ہلاکتیں اب معمول بن چکاہیں۔ جامشورو لاکھڑا فیلڈ سندھ کول کمپنی میں جان بحق محنت کش کان کن باچارحمن کی میت آج شانگلہ پہنچائیں گے۔پیرکے روزباچارحمن نامی کان کن حیدرآباد میں کوئلہ کان میں دوران کام شدید زخمی ہوگیا تھا جو بعد میں ہسپتال میں جان بحق ہوا۔ باچا رحمان ولد شیرین خان سکنہ ملک خیل کوٹکے الپوری جوکہ جامشورو لاکھڑا فیلڈ سندھ کول کمپنی شب گزشتہ فوت ہوا ہے میتگاوں ملک خیل کوٹکے روانہ کر دیا گیا ہیں جو  آج منگل کو شانگلہ پہنچائیں گے۔