ڈیرہ،ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار پولیس کانسٹیبل جاں بحق
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)گلوٹی سے تھانہ کینٹ ڈیوٹی کیلئے موٹرسائیکل پر جانے والے پولیس کانسٹیبل کو بنوں روڈ نزد سدرہ شریف موڑ پر تیز رفتار ٹرک ڈمپر نے پیچھے سے ٹکر ماردی، پولیس کانسٹیبل جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق گلوٹی کا رہائشی پولیس کانسٹیبل 23سالہ محمد یوسف ولد محمد ایوب مروت اپنے موٹرسائیکل پر گھر سے ڈیوٹی کیلئے تھانہ کینٹ روانہ ہوا، جونہی بنوں روڈ نزد سدرہ شریف موڑ پہنچا تو پیچھے سے ایک ٹرک ڈمپر TAL-417نے اس کو ٹکر مار دی،جس سے لگ کر وہ شدید زخمی ہوگیا، جس کو فوری طور پر سول ہسپتال ڈیرہ منتقل کیا گیا، جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گیا، تھانہ یارک پولیس نے متوفی پولیس کانسٹیبل کے بھائی نقیب اللہ کی رپورٹ پر واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔