شاہ کس وچہ گاگرے او ر مدوڈ نڈ میں ہمارے قبیلے کی مشترکہ جائیداد ہے: مشران ابراہیم خیل
جمرود (نمائندہ خصوصی) کھٹیاخیل کی ذیلی شاخ دلدار خیل،ابراہیم خیل کے مشران و کشران کی جمرود پریس کلب میں مشترکہ ہنگامی پریس کانفرنس پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ابراہیم خیل کے مشران ملک حاجی بسم اللہ خان، حاجی خداد داد،حاجی عبدالجلیل،حاجی ارشاد،حاجی حنیف، حاجی رفیق اور دیگر کا کہنا تھا کہ جمرود علاقہ شاہ کس وچہ گاگرے اور مدو ڈنڈ میں ہمارے قبیلے کا مشترکہ زمین و جائیداد ہیں جو کہ ابھی تک ہمارے قبیلے نے نہ تو تقسیم کیا ہے اور نہ ہی قبیلے سے باہر کسی پر فروخت کی اجازت دینگے۔انہوں نے کہاکہ کچھ دن قبل ابراہیم خیل قبیلے سے ایک شخص نے مشترکہ زمین سے زمین کا کچھ حصہ فروخت کیا ہے جس پر ابراہیم خیل قبیلے سمیت انکے خاندان کے افراد بھی متفق نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ھم بذریعہ اس پریس کانفرنس تمام لوگوں کو انتباہ کرتے ہیں کہ وہ مدو ڈنڈ و وچہ گاگرے و ملحقہ علاقوں میں کسی بھی قسم کے خرید و فروخت سے گریز کرے جبکہ ساتھ میں حکومت کو بھی انتباہ کرتے ہیں کہ وہ ابراہیم خیل کے تمام مشران سے صلح و مشورے کے بغیر کسی بھی فرد واحد سے زمین کے حوالے سے کسی قسم کا معاہدہ و لین دین نہ کرے۔انہوں نے کہاکہ جس نے بھی مذکورہ علاقے میں زمین خریدی ہے یا خرید رہے ہیں تو وہ بعض رہے بصورت دیگر ہر قسم کے نقصان کا وہ خود ذمہ دار ہوگا۔انہوں نے کہاکہ مزکورہ علاقے (زمین) کا جب بھی مشترکہ تقسیم ہوگی تو اس کے بعد بھی پہلے ابراہیم خیل قبیلے کا قبائلی روایات کے مطابق حق ہوگا کہ وہ زمین خریدے،اسکے بعد اگر ابراہیم خیل میں سے کوئی وہ زمین خریدنے کے لئے تیار نہ ہو تو پھر باہر کا بندہ وہ زمین خرید سکتا ہے۔