نئی نسل کو سپرئیر بنانا مشن،ڈائریکٹر سپرئیر گروپ آف کالج
خیبر(بیورورپورٹ)نئی نسل کو سپرئیر بنانا مشن ہے، تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ ان کو آگے بڑھائیں گے، اپنی نئی نسل کو سائنس اور ٹیکنالوجی، علم و ادب اور نئی ایجادات سے روشناس کرانا ہے، قبائلی صحافیوں کے بچوں کو سپرئیر گروپ آف کالج میں پچاس فیصد رعایت کے ساتھ داخلے دینگے، ڈاکٹر یاسر ریجنل ڈائریکٹر سپرئیر گروپ آف کالج پشاور۔سپرئیر گروپ پورے ملک کے دوسو شہروں میں تعلیمی نیٹ ورک قائم کر چکا ہے قبائلی عوام اور پاکستان کے سافٹ اور اچھے امیج کو اجاگر کرنے کے لئے بھی کام کرینگے ڈاکٹر یاسر نے کہا کہ آئیڈیاز پیدا کرنے پر کام کر رہے ہیں سائنس اور ٹیکنالوجی اور آئی ٹی کے میدان میں پاکستان کو آگے بڑھنا ہوگا اور یہی ترقی کا معیار بھی ہے طلباء کے سیرت و کردار اور تربیت سے بھی غافل ہونا تباہی ہوگی سپرئیر کے ریجنل ڈائریکٹر نے بتایا کہ سائنس کی طرف طلباء کو راغب کرنے کے لئے 18 فروری کو سائنس اگزیبیشن کا انعقاد کر رہے ہیں اور جن طلباء نے بہترین ماڈل پیش کئے ان کو نقد انعامات سے نوازیں گے ڈاکٹر یاسر نے کہا کہ پورے صوبے کی سطح پر سائنس کے طلباء کو دعوت ہے کہ وہ اس سائنس اگزیبیشن میں شرکت کریں تاکہ نئی نسل کو سائنس اور جدید ایجادات سے روشناس کرایا جا سکے ڈاکٹر یاسر نے کہا کہ ذہین اور باصلاحیت طلباء کو ہر حوالے سے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ سپرئیر گروپ کی کوشش ہے کہ نئی نسل کو سپرئیر بنانے کے لئے محنت کریں اور نئی نسل کو نئی دنیا کے تقاضوں کے مطابق تیار کر سکیں۔