مردان،پانچ روزہ انسداد پولیو مہم سخت سیکورٹی حصار میں شروع

مردان،پانچ روزہ انسداد پولیو مہم سخت سیکورٹی حصار میں شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان (بیورو رپورٹ)مردان میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم سخت سیکیورٹی حصار میں شروع ہوگیا 2100سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہیں ڈی پی او مردان ظہور بابر آفریدی کی ہدایت پر پولیو ٹیموں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے 2170 سے زائد پولیس افسران و جوان تعینات کیے گئے ہیں۔ داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی مزید سخت کر دی گئی ہے، جبکہ ضلع بھر میں اسنیپ چیکنگ اور موبائل پیٹرولنگ کو مزید فعال کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے۔پولیس حکام کی جانب سے تمام متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے متعلقہ علاقوں میں سیکیورٹی کا خود جائزہ لیں اور پولیو ورکرز کو ہر ممکن تحفظ فراہم کریں۔ اسی تناظر میں مختلف بی ایچ یوز اور اسپتالوں کا دورہ کرکے پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا گیا، جبکہ ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کو الرٹ رہنے، بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ کے لازمی استعمال، اور کسی بھی مشکوک سرگرمی پر فوری کارروائی کرنے کی سختی سے ہدایات دی گئی ہیں۔ڈی پی او ظہور بابر آفریدی نے واضح کیا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران تمام پولیس اہلکاروں کو اپنی ڈیوٹی مکمل ذمہ داری کے ساتھ ادا کرنی ہوگی۔ انہوں نے تاکید کی کہ دوران ڈیوٹی موبائل فون کے استعمال سے گریز کیا جائے اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے فوری ردعمل کی حکمت عملی اختیار کی جائے۔انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے اور عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے پولیس افسران نے خود بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے اور والدین سے ملاقاتیں کر کے انہیں اپنے بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کی ترغیب دی۔ پولیس کی جانب سے اس مہم کے دوران مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایک جامع پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے