مردان،اے ڈی سی ریلیف کا منظم گداگر گروہوں کیخلاف کارروائی کا حکم 

    مردان،اے ڈی سی ریلیف کا منظم گداگر گروہوں کیخلاف کارروائی کا حکم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان (بیورورپورٹ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈا کے تحت ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ویجلنس کمیٹی مردان کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس اقبال حسین خٹک کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران،نمائندوں اور دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں گزشتہ اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد اور اقدامات کے حوالے سے امور زیر بحث آئے۔انہوں نے تمام ڈیپارٹمنٹس کو لوگوں کے درمیان آگاہی پیدا کرنے، چائلڈ لیبر کی روک تھام کے حوالے سے مہم کے انعقاد پر زور دیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف نے منظم گداگر گروہوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا حکم دیا اور ساتھ ساتھ یہ ہدایت جاری کردی کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر سڑکوں اور بازاروں میں گداگری کے خلاف آپریشن کریں۔عوام میں یہ شعور اجاگر کرنا کہ پیشہ ور گداگروں کو پیسے نہ دیں بلکہ ضرورت مندوں کی مدد مستند فلاحی اداروں کے ذریعے کریں۔