کمیٹی ممبران دکاندار عبدالوہاب سے اپنی رقم کا مطالبہ کریں،عرفان آفریدی

  کمیٹی ممبران دکاندار عبدالوہاب سے اپنی رقم کا مطالبہ کریں،عرفان آفریدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

باڑہ (نمائندہ پاکستان) قبیلہ شلوبر سے تعلق رکھنے والے عرفان آفریدی نے باڑہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں جمرود بازار میں گزشتہ چودہ سالوں سے روٹی کے تندور میں عبد الوہاب نامی دکان مالک کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر دیہاڑی کرتا تھا۔ انہوں کہا کہ میرے مذکورہ دکان میں کام کے دوران مالک نے دیگر مختلف دکانداروں کے ساتھ کمیٹی (قسط) ڈالی تھی جس میں روزانہ مجھ پر کمیٹی کا رقم اکھٹا کیا جا رہا تھا اور وہ رقم میں عبد الوہاب کے حوالہ کرتا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس دوران اکھٹا کیا گیا رقم غائب ہونے کا مجھ پر جھوٹا اور بے بنیاد دعویٰ کرکے میرے خلاف ایف آئی آر کی گء اور مجھے تھانے میں بند کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہفتہ جیل کاٹنے کے بعد عدالت نے مجھے بے گناہ قرار دے کر رہا کر دیا۔ عرفان آفریدی نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جن دکانداروں کے رقم بقایا ہیں وہ عبد الوہاب نامی دکان مالک سے اپنی رقم کا مطالبہ کریں کیونکہ بحیثیت مزدور اور دیہاڑی دار  مذکورہ رقم کا میرے ساتھ کوئی تعلق نہیں اور نہ میری ذمہ داری ہے۔