ڈیرہ،پولیس پارٹی پر ڈاکوؤں کی فائرنگ،جوابی فائرنگ سے ایک زخمی حالت میں گرفتار
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ڈی ایس پی پنیالہ سرکل بشارت خان کی سربراہی میں ایس ایچ او پنیالہ افتخار خان بمعہ پولیس نفری کی ڈاکوؤں،ڈکیتوں کیخلاف کامیاب کاروائی ،پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں کی فائرنگ، جوابی فائرنگ میں ایک ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ و لوٹی گئی رقم برآمد، دو ملزمان فرار۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پنیالہ کی حدود وانڈہ مدت میں جمال موڑ پر ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر ڈی ایس پی پنیالہ سرکل بشاوت خان کی سربراہی میں ایس ایچ او پنیالہ افتخار خان نے پولیس نفری کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ گئے، پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہارون رشید زخمی ہوگیا،جس سے 1پستول اور لوٹی گئی رقم برآمد ہوئی جبکہ دیگر دو ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، جبکہ پولیس نے زخمی ڈاکوکو گرفتار کرکے ہسپتال منتقل کردیا۔