پولیس کا منشیات ڈیلروں کیخلاف دوسرے روز بھی گرینڈ آپریشن،92 گرفتار
پشاور (کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے اور خصوصاً نوجوانوں نسل کو آئس کے نقصانات سے بچانے کیلئے خصوصی مہم کا آغاز کیا ہے،کامیاب کریک ڈاون دوسرے روز بھی جاری رہاضلع بھر میں کریک ڈاون کے دوران آئس سمیت دیگر منشیات ڈیلروں، سمگلروں اور منشیات فروشوں کے خلاف دوسرے روز 84 مقدمات درج کرکے ملوث 92 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ دو دنوں میں اب تک ٹوٹل 146مقدمات درج کرکے مجموعی طور پر 160ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا، ڈویژنل ایس پیز کی نگرانی میں ضلع بھر میں خصوصی کاروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں جس کے دوران جاری کردہ خصوصی لسٹ کے مطابق خطرناک نشہ آئس کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کو نشانہ بنایا گیا جن کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں کی گئی، گرفتار ملزمان میں بین الصوبائی منشیات سمگلرز نیٹ ورکس سمیت مخصوص گاہک کو پشاور اور دیگر مختلف اضلاع کو منشیات اور آئس سپلائی کرنے والے ملزمان بھی شامل ہیں، جاری کریک ڈاون کے دوران دوسرے دن ہونے والی کاروائیوں میں مجموعی طور پر 54 کلو گرام آئس، 49 کلو گرام سے زائد چرس اور 18بوتل شراب بھی برآمد کی گئی ہے سی سی پی او پشاور قاسم علی خان اور ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد نے منشیات کے خلاف جاری کریک ڈاون کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے اس سلسلے میں ابتدائی دو دنوں کے دوران کیپٹل سٹی پولیس کی جانب سے مجموعی طور پر ٹوٹل 146مقدمات درج کئے گئے ہیں،جبکہ کامیاب کریک ڈاون کے دوران دو دنوں میں مجموعی طور پر 160ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے مجموعی طور پر87گلوگرام آئس، 71کلوگرام چرس، تین کلوگرام ہیروئن اور 18بوتل شراب بھی برآمد کرلی گئی ہے،