سید منتظر حسین شاہ المعروف کا کو شاہ مخدوم فیملی ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شامل 

  سید منتظر حسین شاہ المعروف کا کو شاہ مخدوم فیملی ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                    پشاور(سٹاف رپورٹر)سید منتظر شاہ المعروف کاکو شاہ  محدوم فیملی نے اپنے ساتھیوں اور مریدوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کر لی۔ اس موقع پر انہوں نے صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ انتخاب خان چمکنی سے ملاقات کی اور باضابطہ طور پر اپنی شمولیت کا اعلان کیا۔انتخاب خان چمکنی نے سید منتظر شاہ اور ان کے ساتھیوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ان کی شمولیت سے پارٹی مزید مستحکم ہوگی اور تنظیمی ڈھانچے کو تقویت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور ہر سطح پر عوام کے مسائل کے حل کے لیے سرگرم عمل ہے۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ڈی آئی خان کے ضلعی صدر شیخ ساجد اور صوبائی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری شاہد الیاس  بھی موجود تھے، جنہوں نے سید منتظر شاہ اور ان کے ساتھیوں کی پارٹی میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔سید منتظر شاہ نے کہا کہ وہ پاکستان مسلم لیگ کے منشور اور قیادت پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں اور پارٹی کے پلیٹ فارم سے عوامی خدمت کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ہی وہ واحد جماعت ہے جو عوام کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ملاقات میں پارٹی کے دیگر اہم رہنما بھی موجود تھے، جنہوں نے سید منتظر شاہ اور ان کے ساتھیوں کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے شامل ہونے سے پارٹی کو مزید تقویت ملے گی۔