ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت و لاپرواہی، بیٹے کی موت کا سبب بنا: شاہ فہد

  ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت و لاپرواہی، بیٹے کی موت کا سبب بنا: شاہ فہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                         مردان (بیورو رپورٹ)بجلی گھر کے رہائشی شاہ فہد نے نجی اسپتال کی مبینہ غفلت اور غیر ذمہ داری پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اسپتال کی خاتون ڈاکٹر کے خلاف کارروائی اور انصاف کی فراہمی کے لیے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے۔شاہ فہد نے یہاں دیگر عمائدین  علاقہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ یکم فروری 2025 کو وہ اپنی بیوی کو ملاکنڈ روڈ پر واقع ایک نجی  لے کر گئے، جہاں طبی عملے نے انہیں بتایا کہ نارمل ڈیلیوری ممکن نہیں اور آپریشن کی ضرورت ہیشاہ فہد کے مطابق اسپتال انتظامیہ نے پہلے ڈاکٹر کی عدم دستیابی کا بہانہ بنایا اور کئی گھنٹوں کی تاخیر کے بعد آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں ان کا نومولود بیٹاجان کی بازی ہار گیا۔انہوں نے کہا کہ اسپتال انتظامیہ نے بار بار تسلیاں دے کر ٹال مٹول سے کام لیاجبکہ ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی اس کے بیٹے کی موت کا سبب بنی۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور وزیر صحت سے مطالبہ کیا کہ اس افسوسناک واقعے کا نوٹس لیا جائے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ کسی اور خاندان کو اس طرح کے صدمے سے نہ گزرنا پڑے