پی ٹی آئی صوابی کی قیادت چندنا م نہاد، نااہل نالائقوں کے ہاتھوں یرغمال، عوامی حلقے
صوابی (نمائندہ پاکستان)ضلع صوابی کے عوامی سیاسی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے۔کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت، ضلع صوابی کے چند نام نہاد،نا اھل، جھوٹے،اور نالائقوں کے ہاتھوں یرغمال ہے۔عوامی حلقوں نے اسد قیصر اور عاقب اللہ،رنگیز خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔اُنہوں نے ضلع صوابی کے لئے کچھ نہیں کیا۔انہیں ضلع صوابی کے عوام کے فلاح و بہبود،بجلی کے مسائل،امن و امان سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔اسد قیصر اور عاقب اللہ غربت سے نکل کر ارب پتی بن گئے۔اُنہوں نے عمران خان کی شخصیت کو خوب کیش کیا۔اور اربوں روپے کی ناجائز دولت،اثاثے،اور جاگیریں بنائیں۔ضلع صوابی میں اور پورے صوبے میں امن و امانکی بگڑتی صورتحال،خراب معیشت، بجلی کی بد ترین بحران،مہنگی ترین بجلے اُنہوں نے پی ٹی آئی پر قبضہ کیا ہے۔اور قیادت اھل اور دیانت دار افراد کو سونپنے نہیں دیتے۔پی ٹی آئی کے تحصیل ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور پرائیوٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے ضلعی صدر مزمل خان ایک باصلاحیت، جرئات مند، دیانت دار اور قابل سیاسی اور سماجی شخصیت ہے۔ضلع صوابی میں پی ٹی آئی کو مضبوط کرنے کے لئے اور صوابی کے بجلی اور امن و امان کے مسائل کے حل کے لئے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان مزمل خان کو آگے لائے۔مزمل خان اعلیٰ انتظامی سیاسی صلوحیتوں کے حامل سیاسی شحصیت ہے۔اگر مزمل خان کو ایم این اے کا ٹکٹ دیکر انہیں اعلیٰ ترین پارلیمان بھیج دیا جائے۔تو وہ ضلع صوابی کی تعمیر و ترقی کے لئے ایک زبردست کردار ادا کر سکتے ہیں۔اور ضلع صوابی کے دیرینہ مسائل، بجلی،کارخانوں کی بندش، امن و امان، روزگار کے سلسلے میں انقلاب لا سکتے ہیں ضلع صوابی میں تحریک انصاف پر اسد قیصر، عاقب اللہ،رنگیز خان کی موروثی سیاست اور قبضہ مافیہ کا خاتمہ کیا جائے۔مزمل خان کو ایم این اے بنایا جائے۔تو ضلع صوابی کو مثالی اور ماڈل ضلع بنا سکتے ہیں۔عمران خان اس بات کا نوٹس لے۔اگر ایسا نہ کیا گیا،تو عمران خان قبضہ مافیا کے ہاتھوں یرغمال بن چکے ہیں اور موروثی سیاست کے حامی ہے۔