شیر گڑھ پولیس کی کارروائی 1960گرام چرس اور کلاشنکوف برآمد،3 ملزمان گرفتار
تخت بھائی( تحصیل رپورٹر )تھانہ شیرگڑھ پولیس کی کامیاب کارروائیاں، 1960 گرام چرس اور کلاشنکوف برآمد، تین ملزمان گرفتار تفصیلات:ضلعی پولیس سربراہ ظہور بابر آفریدی کی خصوصی ہدایات پر تھانہ شیرگڑھ پولیس نے ایس ایچ او فواد علی کی قیادت میں پولیس ٹیم کے ہمراہ دو مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف موثر اقدامات کیے۔کارروائی کے دوران دو منشیات فروش ملزمان فلک ناز ولد زرین اور جواد ولد نواز خان ساکنان بدرگہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 1960 گرام چرس برآمد کی گئی۔دوسری کارروائی میں ملزم شہزاد ولد خانزادہ سکنہ محمد علی کلے کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے ایک کلاشنکوف معہ متعدد کارتوس برآمد ہوئے۔گرفتار ملزمان کے خلاف مروجہ قانون کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔عوام سے اپیل ہے کہ جرائم کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔