پی آئی اینے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی تیاری تیز کر دی 

  پی آئی اینے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی تیاری تیز کر دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے)نے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کی تیاری تیز کردی۔فلائٹ آپریشن سے قبل پی آئی اے نے فلائٹ کیٹرنگ سروس کے لیے ٹینڈر جاری کردیا۔ پی آئی اے نے برطانیہ کے 3 اسٹیشن پر فلائٹ کیٹرنگ سروس کے لیے درخواست طلب کرلی۔ لندن، مانچسٹر اور برمنگھم اسٹیشنز پر مسافروں کے لیے کیٹرنگ سروس کے لیے رجسٹرڈ کمپنیوں سے درخواست طلب کی گئی ہے۔ دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کو پی آئی اے کنٹری مینجر برطانیہ کو درخواست بھیجنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی آئی اے نے لندن مانچسٹر، اور برمنگھم اسٹیشن پر مسافروں کے لیے کیٹرنگ سروس کے لیے رجسٹرڈ کمپنیوں سے درخواست طلب کرلی۔اس وقت برطانوی سی اے اے اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم پاکستان کے  دورے پرہے اور آڈٹ کر رہی ہے۔ سی اے اے اور پی آئی اے کے آڈٹ میں کامیابی پر پی آئی اے کو جلد پروازوں کی بحالی کی امید ہے۔آئی ایم ایف کیساتھ پی آئی اے کے علاوہ باقی ائیر لائنز کیلئے سیلز ٹیکس چھوٹ دینے پر اتفاق۔آئی ایم ایف نے پی آئی اے کے علاوہ دیگر ائیرلائنز کو بھی نئے فلیٹس خریدنے پر ٹیکس چھوٹ دیدی ہے۔ سیکرٹری نجکاری کمیشن کے مطابق پی آئی اے کے علاوہ دیگر ائیرلائنز کو بھی نئے جہاز خریدنے پر سیلز ٹیکس چھوٹ دی جائے گی، نجکاری کے بعد پی آئی اے کو 15 سے 20 نئے فلیٹس خریدنا ہوں گے۔  سیکرٹری نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام ائیر لائنز نئے فلیٹس خریدیں تو تقریبا 60 سے 70 ارب ٹیکس چھوٹ ہو گی، سیلز ٹیکس چھوٹ ملنے سے ائیرلائنز خطے کی دیگر ائیرلائنز کیساتھ مقابلہ کر سکیں گی۔ سیکرٹری عثمان باجوہ کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے رواں ماہ ایکسپریشن آف انٹرسٹ جاری کیا جائے گا، اتحاد اور قطر کی ائیرلائنز پی آئی اے خریداری میں دلچسپی نہیں رکھتی، پی آئی اے کی فنانشل ایڈوائزر کو 45 لاکھ ڈالر کی ادائیگیاں کی جا چکی ہیں۔سیکرٹری کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی خریداری کیلئے نئی پارٹیاں شامل ہوئیں تو دوبارہ ڈیوڈیلیجنس ہو گی، پی آئی اے کی نجکاری کیلئے نیگٹوایکویٹی ختم اور سیلز ٹیکس چھوٹ مل چکی ہے، پی آئی اے نے 26 ارب روپے ایف بی آر، 10 ارب سول ایوی ایشن کے دینے ہیں، پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن حکومت کیجانب سے ہی ادا کی جائے گی۔