پھندوپولیس کی کاروائی، جعلی کرنسی کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزم گرفتار

     پھندوپولیس کی کاروائی، جعلی کرنسی کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (کرائم رپورٹر) ڈی ایس پی گلبہار سرکل سجاد حسین کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ پھندو طارق خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ اہم کاروائی کے دوران جعلی پاکستانی کرنسی کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم ضلع مہمند کا رہائشی ہے جوکہ مختلف علاقوں میں سادہ لوح شہریوں اور دکانداروں کو جعلی کرنسی تھما کر رفوچکر ہو جاتا ہے، جس کو ایس ایچ او تھانہ پھندو طارق خان نے جمیل چوک میں کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران جعلی پاکستانی کرنسی کے لین دین میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، جس کے قبضے سے 96 ہزار روپے جعلی پاکستانی کرنسی بھی برآمد کرلی گئی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے،تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی گلبہار سجاد حسین کو اطلاع ملی کہ جعلی کرنسی کے لین دین میں ملوث ملزم جمیل چوک میں موجود ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ پھندو طارق خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ جمیل چوک میں کارروائی کے دوران جعلی کرنسی میں ملوث ملزم رضوان اللہ ولد خادم گل سکنہ مہمند کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران جعلی کرنسی کے لین دین میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، جس کے قبضے سے 96 ہزار روپے جعلی پاکستانی کرنسی بھی برآمد کرلی گئی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے،