پہلے وزیرِ اعلی سندھ اللہ بخش سومرو کی صاحبزادی رضیہ سومرو انتقال کر گئیں 

    پہلے وزیرِ اعلی سندھ اللہ بخش سومرو کی صاحبزادی رضیہ سومرو انتقال کر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبہ سندھ کے پہلے وزیرِ اعلی شہید اللہ بخش سومرو کی صاحبزادی رضیہ سومرو انتقال کر گئیں۔اہلِ خانہ کے مطابق رضیہ سومرو نے 100سال کی عمر پائی۔اہلِ خانہ نے بتایا ہے کہ مرحومہ رضیہ سومرو کی نمازِ جنازہ منگل کو 3 بجے جیکب آباد میں ادا کی جائے گی۔یاد رہے کہ پاکستان کے وجود میں آنے سے قبل اللہ بخش سومرو سندھ کے دو بار وزیرِ اعلی بنے۔سندھ کے سب سے کم عمر وزیرِ اعلی اللہ بخش سومرو کو 1943 میں شکار پور میں ایک نامعلوم شخص نے گولی مار کر شہید کر دیا تھا، اس وقت ان کی عمر 42 برس تھی۔ اللہ بخش سومرو کے قتل کے بعد ان کے فرزند رحیم بخش سومرو نے سیاست کی دنیا میں قدم رکھا تھا۔اسی خاندان کے فرد الہی بخش سومرو قومی اسمبلی کے اسپیکر رہ چکے ہیں۔ اس خاندان کے ایک اور فرد اور الہی بخش سومرو کے بھتیجے محمد میاں سومرو چیئرمین سینیٹ، نگراں وزیرِ اعظم کے علاوہ وفاقی وزیر بھی رہے ہیں۔اللہ بخش سومرو کے نواسے حفیظ شیخ پاکستان کے وزیرِ خزانہ رہے ہیں۔