پی ٹی آئی کا بانی عمران خان سے ملاقات سے روکنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں رٹ دائر 

پی ٹی آئی کا بانی عمران خان سے ملاقات سے روکنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں رٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اڈیالہ جیل کے باہر چار، پانچ گھنٹے انتظار کروایا جاتا ہے اور بغیر کسی وجہ کے ملاقات کے بغیر واپس کر دیتے ہیں،مشیر مصدق عباسی 

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلی خےبر پختونخوا کے مشیر برائے اینٹی کرپشن مصدق عباسی نے بانی پاکستان تحرےک انصاف عمران خان سے ملاقات مسلسل روکنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ دائر کردی۔ رٹ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی چیئرمین عمران خان سے متعدد بار ملاقات کرنے سے روکا گیا اور ملاقات کرنے نہیں دیا گیا- رٹ میں بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اجازت دینے کی استدعا کی ہے۔ مشیر وزیراعلی مصدق عباسی کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل کے باہر چار، پانچ گھنٹے انتظار کروایا جاتا ہے اور بغیر کسی وجہ کے ملاقات کے بغیر واپس کر دیتے ہیں۔بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات یقینی بنانے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کردی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -