پیکا ایکٹ میں ترامیم سپریم کورٹ میں چیلنج

پیکا ایکٹ میں ترامیم سپریم کورٹ میں چیلنج
پیکا ایکٹ میں ترامیم سپریم کورٹ میں چیلنج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیکا ایکٹ میں ترامیم سپریم کورٹ میں چیلنج کردی گئیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پیکا ترامیم کیخلاف درخواست شہری قیوم خان کی جانب سے دائر کی گئی،درخواست میں پیکا ایکٹ میں کی گئی ترامیم کالعدم قرار دینے کی استدعاکی گئی ہے،درخواست میں پیکا ترامیم کے خلاف سماعت کیلئے فل کورٹ تشکیل دینے کی بھی استدعا کی گئی۔

درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیاہے کہ پیکا ایکٹ میں ترامیم بنیادی حقوق کے خلاف ہیں،پارلیمان کو اختیار نہیں کہ بنیادی حقوق کے خلاف قانون سازی کر سکے،فل کورٹ نہ صرف ترامیم بلکہ اصل پیکا ایکٹ کا بھی بنیادی حقوق کے تناظر میں جائزہ لے۔