اجنبی شخص سکول میں داخل ہو کر چوتھی جماعت کی طالبہ کو نامعلوم مادے کا انجیکشن لگا کر فرار

اجنبی شخص سکول میں داخل ہو کر چوتھی جماعت کی طالبہ کو نامعلوم مادے کا انجیکشن ...
اجنبی شخص سکول میں داخل ہو کر چوتھی جماعت کی طالبہ کو نامعلوم مادے کا انجیکشن لگا کر فرار
سورس: Wikimedia Commons

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ممبئی کے ایک سکول میں چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں چوتھی جماعت کی ایک بچی نے دعویٰ کیا کہ ایک نامعلوم شخص سکول میں داخل ہوا، اسے انجکشن لگایا اور فرار ہوگیا۔ واقعے کے بعد  بعد بچی کے والدین نے ممبئی پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تحقیقات کے لیے پانچ ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ سکول کے سی سی ٹی وی کیمروں کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے، لیکن اب تک کسی مشکوک شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

نیوز 18 کے  مطابق جیسے ہی یہ واقعہ پیش آیا بچی کے والدین اسے فوراً ہسپتال لے گئے اور بعد میں  پولیس سٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ متاثرہ نو سالہ بچی نے بیان دیا کہ ایک نامعلوم شخص نے اسے کوئی انجکشن لگایا لیکن اسے معلوم نہیں کہ وہ کیا چیز تھی۔ پولیس کے مطابق بچی پر کسی قسم کے جنسی یا جسمانی تشدد کے شواہد نہیں ملے ہیں۔ مزید یہ کہ بچی کی صحت مستحکم ہے اور انجکشن کے کسی نقصان دہ اثر کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ فی الحال، معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور پولیس تمام ممکنہ پہلوؤں پر غور کر رہی ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -