فیصل بینک نے پاکستان یونیفائیڈ میراتھن میں شمولیت کو فروغ دیا
کراچی (پ ر)پاکستان کے صف اول کے اسلامی بینکوں میں سے ایک فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل)نے اپنی اقدار Care اور Diversity, Equity, and Inclusion (DEI) کے تحت دوسرے فیصل بینک اسپیشل اولمپکس پاکستان (ایس او پی)یونیفائیڈ میراتھن کو اسپانسر کیا۔ یہ سالانہ تقریب حوصلے، مساوات اور کمیونٹی کی طاقت کا جشن منانے والا ایک متاثر کن ایونٹ ہے۔لاہور کے پرزم بلاک اے، ڈی ایچ اے، فیز 9 میں منعقدہ میراتھن میں شہریوں، رضاکاروں اور کھلاڑیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جنہوں نے ساتھ ساتھ دوڑ کر، پیدل چل کر اور وہیل چیئر کے ذریعے میراتھن میں حصہ لیا اور رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے شمولیت کے جذبے کو مضبوط کیا۔1 کلومیٹر کا یونیفائیڈ رن/واک/وہیل چیئر سیکشن کا افتتاح صدر و سی ای او فیصل بینک یوسف حسین اور بانی و چیئرپرسن اسپیشل اولمپکس پاکستان رونق لاکھانی نے کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر و سی ای او فیصل بینک یوسف حسین نے بینک کی شمولیت کے عزم پر زور دیتے ہوئے کہا ، "الحمد للہ ہمیں اسپیشل اولمپکس پاکستان کے ساتھ مل کر اس نیک مقصد کی حمایت کرنے پر فخر ہے، ایک شراکت داری جو کراچی میں کئی سال سے جاری ہے اور اب لاہور میں بھی قائم ہے۔ یہ اقدام ہماری مشترکہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے کہ ایک جامع معاشرہ وہ ہے جہاں ہر فرد کی عزت اور قدر کی جاتی ہے۔ ان کھلاڑیوں کی قوت، عزم اور حوصلہ واقعی متاثر کن ہے۔ کیئر فیصل بینک کے بنیادی اسلامی اقدار میں سے ایک ہے، اور ہم ایسے اقدامات کے لیے پرعزم ہیں جو کمیونیٹیز کو متحد کریں اور ہر انسان کی عظمت کا جشن منائیں۔"بانی و چیئرپرسن اسپیشل اولمپکس پاکستان رونق لاکھانی نے اس اقدام کے وسیع اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا:"ایس او پی یونیفائیڈ میراتھن صرف ایک ایونٹ نہیں بلکہ ایک تحریک ہے جو ہر فرد کے لیے عزت، احترام اور مواقع کو فروغ دیتی ہے۔ فیصل بینک کی غیر متزلزل حمایت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ بینک برابری اور مساوات کے اصولوں کے ساتھ گہرا تعلق رکھتا ہے۔ کھلاڑیوں، کارپوریٹس اور عوام کی زبردست شرکت اس بات کا واضح پیغام ہے کہ پاکستان اس مستقبل کی جانب بڑھ رہا ہے جہاں ہر کوئی اسٹارٹنگ لائن پر اپنی جگہ رکھتا ہے۔ ہم فیصل بینک کے شکر گزار ہیں، جس نے اس مشترکہ وژن میں بھرپور تعاون کیا۔"
