غوثیہ خدمت فاونڈیشن کے 14 سال مکمل ہونے پر تقریب

غوثیہ خدمت فاونڈیشن کے 14 سال مکمل ہونے پر تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)مخلوق خدا کی بے لوث خدمت میں مصروف عمل غوثیہ خدمت فاونڈیشن کے 14 سال مکمل ہونے پر راوی روڈ میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ مہمان خصوصی معروف ٹی وی آرٹسٹ اور ڈائریکٹر راشد محمود، میاں مرغوب، ادکارراشد محمود، ممتاز رئیس،جمیل صادق،نامور عالم دین حافظ حفیظ الرحمن قادری اور کالم نگار مرزا رضوان تھے۔تقریب میں غوثیہ خدمت فاوْنڈیشن کے صدر عثمان صادق،شجاعت علی، یوسف مصطفے، حسن خرم، متین شیراز، میاں اکمل، شہزاد اعجاز، عاطف محمود،شکیل احمد، عمران عزیز،لیئق قاسم، سلمان ظہیر، فیضان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین حافظ حفیظ الرحمن قادری نے کہا کہ دنیا و آخرت میں سرخرو ہونے کیلئے مخلوق خدا کی بھلائی کیلئے وقت نکالنا ہو گا۔