بسنت فیسٹیول پربرائلرگوشت کی مانگ اور نرخوں میں اضافہ

بسنت فیسٹیول پربرائلرگوشت کی مانگ اور نرخوں میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (لیڈی رپورٹر) لاہور اور دیگر شہروں میں بسنت فیسٹیول کے موقع پرمرغی کے گوشت کی بڑھتی ہوئی مانگ، نرخوں میں اضافہ۔ برائلر گوشت کی قیمت میں 8 روپے فی کلو اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ دو دنوں میں اس کی قیمت میں کل 29 روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 548 روپے فی کلوگرام مقرر کی گئی۔ فارم ریٹ کے مطابق زندہ برائلر کی قیمت 350 روپے فی کلو تاہم سپلائی میں کمی کے باعث سیلرز کو 360 روپے فی کلو پر گوشت دستیاب ہوا۔ذرائع کے مطابق تھوک ریٹ 364 روپے فی کلو جبکہ پرچون قیمت 378 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

فارم سے حاصل ہونے والے انڈوں کی قیمت 337 روپے فی درجن پر مستحکم ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بسنت کے موقع پر مرغی اور گوشت کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر عوام کو مناسب قیمت پر سامان فراہم کرنے کے لیے انتظامیہ کی طرف سے نگرانی جاری ہے، تاکہ مہنگائی کو کنٹرول کیا جا سکے۔