ریلوے عرس لعل شہبازقلندرؒپر بکنگ کی درخواستیں منظور کرے،قاسم قاسمی
لاہور (نمائندہ خصوصی ) شیعہ علماء کونسل پنجاب کے فوکل پرسن قاسم علی قاسمی نے کہا ہے ریلوے حکام کی طرف سے صوفی بزرگ لعل شہباز قلندرکے عرس پر جانے والے زائرین اور عقیدت مندوں کی طرف سے اسپیشل بوگیوں کی بکنگ کے لیے صرف 20 فیصد درخواستیں منظور کرنا افسوسناک ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ تمام درخواستوں کو منظور کیا جائے اور اسپیشل ٹرین بھی سیہون شریف کے لئے چلائی جائے، تاکہ عقیدت مند لعل شہباز قلندر کے عرس پر جاسکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو سہولیات دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ مگر ریلوے حکام نے روایتی سستی اور لاپرواہی کا مظاہر ہ کرکے عقیدت مندوں کو عرس میں شرکت کی سعادت سے محروم رکھ رہی ہے۔وفاقی وزیر ریلوے محمدحنیف عباسی اور جی ایم ریلوے سے گزارش ہے کہ زائرین کی درخواستوں پرمکمل اور فوری عملدرآمد کیا جائے۔
اورمطلوبہ بوگیوں کی بکنگ کی جائے، جیسا کہ ہر سال ہوتا آرہا ہے۔۔۔
