سانحہ بھاٹی گیٹ؛کیا آپ کو ایک کروڑ روپے کا چیک مل گیا ہے؟صحافی کا خاتون کے شوہر سے سوال
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھاٹی گیٹ کے علاقے میں مین ہول میں گر کر بیٹی سمیت جاں بحق ہونے والی خاتون کے ورثا کا کہنا ہے کہ انہیں ابھی تک کسی قسم کوئی امدادی رقم موصول نہیں ہوئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ضلع کچہری لاہور میں بھاٹی گیٹ مین ہول میں ماں بیٹی کے گر کر جاں بحق ہونے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالتی حکم پر خاتون کا والد ساجد حسین اور شوہر مرتضیٰ عدالت میں پیش ہوئے۔
صحافی نے مدعی ساجد حسین سے سوال کیا کہ کیا آپ کو ایک کروڑ روپے کا چیک مل گیا ہے ہے؟ جس پر مدعی نے جواب دیا کہ ہمیں ابھی تک کوئی رقم یا چیک نہیں ملا۔
صحافی نے مزید سوال کیا کہ کیا آپ معاملے کو صلح کی طرف لیکر جارہے ہیں؟ جس پر خاتون کے والد ساجد حسین نے جواب دیا کہ ہم صدمے میں ہیں، مجھے آج آج پہلی بار عدالت نے بلوایہ ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بھاٹی گیٹ کے علاقے میں ماں اپنی کم سن بیٹی سمیت سیوریج لائن میں گر کر جاں بحق ہو گئی تھی۔ ابتدائی طور پر انتظامیہ نے معاملے کو دبانے کی کوشش کی۔ بعد ازاں حقیقت عیاں ہونے پر وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیا اور ذمہ داران کو گرفتار کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔
